غازی پور، 2 دسمبر (یو این آئی) جن دھن اکاؤنٹ میں 27 لاکھ روپے جمع ہونے کی اطلاع پر محکمہ انکم ٹیکس نے آج یہاں روضہ علاقے میں واقع یونائیٹڈ بینک آف انڈیا ( یو بی آئی) کی شاخ میں چھاپہ مارا۔
سرکاری ذرائع
کے مطابق نواب گنچ گوسئي پورہ محلہ کے باشندے میٹھائی بیچنے والے اجے گپتا کا یونین بینک کی شاخ میں جن دھن اکاؤنٹ ہے۔
اس کے اکاؤنٹ میں 12 نومبر کو 27 لاکھ روپے جمع کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا۔